28 اگست، 2015، 6:27 PM

طالبان سے وابستہ تنظیم کا جنرل سیکریٹری رینجرز کی تحویل میں

طالبان سے وابستہ تنظیم کا جنرل سیکریٹری رینجرز کی تحویل میں

پاکستان میں انسدا دہشت گردی کی عدالت نے طالبان اور القاعدہ سے وابستہ وہابی دہشت گرد تنظیم پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے عثمان معظم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسدا دہشت گردی کی عدالت نے  طالبان اور القاعدہ سے وابستہ وہابی دہشت گرد تنظیم پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے عثمان معظم  ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں ملوث ہے۔اطلاعات کے مطابق رینجرز نے  ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سخت  سکیورٹی  میں پیش کیا۔  اس موقع پر رینجرز کے لا آفیسررانا خالد نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردوں کی اعانت اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اس لئے تفتیش کے لئے اسے 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے دہشت گرد عثمان معظم کو 90  روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔واضح ر ہے کہ رینجرز کی جانب سے  سیکریٹری پاسبان عثمان معظم کے گھرپرچھاپہ مارا گیا تھا جس کے دوران عثمان معظم کو ان کے بیٹے سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔

News ID 1857715

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha